بیس سالہ رمشاء کی گمشدگی کا معاملہ، لڑکی نے باضابطہ نکاح کرلیا

0
284

کراچی: تھانہ رضویہ کی حدود سے گمشدہ ہونے والی لڑکی رمشاء ولد انور الدین کا وڈیو بیان سامنے آگیا۔ تھانہ رضویہ کی حدود لیاقت آباد کی رہائشی 20 سالہ لڑکی نے باضابطہ نکاح کر لیا۔

تھانہ رضویہ کی حدود سےرمشاء نامی لڑکی کی گمشدگی کی خبریں گذشتہ 2 دنوں سے سوشل میڈیا کی ذینت بنی ہوئی تھی۔

رمشاء کے وڈیو بیان کے مطابق وہ عاقل اور بالغ ہے اس نے شامیر ولد محمد لطیف سے باہمی رضامندی اور بخوشی  کورٹ میں نکاح کیا ہے۔ جس کا نکاح نامہ بھی موجود ہے جبکہ تھانہ رضویہ کی جانب سے پیش ہونے کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

شامیر کا کہنا تھا کے ہم نکاح کر چکے ہیں جس کی کاپیاں۔ تھانہ رضویہ اور ایس ایس پی آفس میں جمع کروائی جا رہی ہیں۔

ہمارے وڈیو بیان کو حتمی سمجھا جائے ہم نے کوئی گناہ کا کام نہیں کیا۔ لڑکی کے اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے حراسمنٹ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں