ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف

0
28

 ‏راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی۔ ‏چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال کی تقریب میں ‏آرمی چیف  اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ‏ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، ‏آرمی چیف نے دفاع، سیکیورٹی، نیشن بلڈنگ میں پی ایل اے کی قیادت کو سراہا۔

 ‏تقریب میں چینی سفیر اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔ ‏چینی دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور ‏دفاعی اتاشی نے چینی صدر کے بیان کو دہرایا۔

‏چینی سفارتخانے کے حکام، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ‏باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے اور ‏ماضی اور حال میں ہر چیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں