سندھ پولیس کا شعبہ تفتیش بڑے کیسز کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام

0
68

کراچی: سندھ پولیس کی شعبہ تفتیش بڑے کیسز کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ اہم کیسز کے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے اور نہ ہی کیس حل ہوسکے۔ شہر میں رونما ہونے والی جرائم کی بڑی واردتوں میں کوئی پش رفت نہ ہوسکی اور چودہ اگست کو ٹرک پر دستی بم حملہ کرنے ملزمان کا بھی سراغ نہ مل سکا۔

لیاری میں چائنیز کی گاڑی پر حملے میں ملوث ملزمان کا بھی سراغ نہیں مل سکا اور سائیٹ ایریا میں غیر ملکی پر فائرنگ کے ملزمان بھی قانون نافذ کر ے والوں کی گرفت سے باہر ہیں۔ ساوتھ زون میں چائینز ریسٹورنٹ کےمالک کی کار پر بم ڈیوائس  لگانےکا کیس بھی حل نہ ہوسکا جبکہ بینک کی کیش وین سے بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والا ملزم بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔ ڈسٹرک سینٹرل میں منی چینجر کی کیش وین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی اب تک نہ پکڑے جاسکے اور ممتاز عالم دین مولانا عادل کے قاتل بھی گرفتار نہ ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں