بااثر شخصیت کا دبائو، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان مستعفی

0
58

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) آج اس معاملے پر غور کرے گا۔ زرائع کے مطابق بااثر شخصیت کے دبائو پر پی سی بی کے وسیم خان مستعفی ہوئے ہیں۔

چند ہفتے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے سابق چیئرمین احسان مانی کے مقرر کردہ عہدیداران پر انحصار کے بجائے اپنے کرکٹ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ وسیم خان کی مدت پوری ہونے کے بعد رمیز راجا کوئی نیا سی ای او مقرر نہیں کریں گے بلکہ ان اختیارات سے بھی لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیں گے.

واروِک بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے وسیم خان سابق پیشہ ور کرکٹر ہیں۔ انہوں نے 1995 سے 2001 تک انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلی جس دوران انہوں نے واروک شائر، سَسیکس اور ڈربے شائر کی نمائندگی کی۔

وسیم خان کی پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی مدت اگلے سال فروری میں مکمل ہونا تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں