گزشتہ روز کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہوئی، اسد عمر

0
27

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہوئی ہے اور یہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔ الحمدللہ آکسیجن سے بیڈز تک پورے سسٹم کی استعداد بڑھانے سے ابھی تک بڑھتی ہوئی تعداد کے چیلنج کا مقابلہ کیا اور اس وقت احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ملک آکسیجن کی یومیہ پیداوار 4 سو 87 ٹن تھی جو بڑھ کر 7 سو 98 ٹن ہے اور گزشتہ برس 19 ہزار 200 آکسیجن سلنڈر درآمد کئے۔ گزشتہ روز این سی او سی نے 6 ہزار ٹن آکسیجن، 5 ہزار سلنڈر اور 20 کریو جینک ٹینک منگوانے کی منظوری دی۔ پڑوسی ملکوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے خراب حالات سے نمٹنے کے لئے یہ پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں