حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

0
88

لاہور: حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہفتے کے روز گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیا، جس کے چند گھنٹے بعد گورنر عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ آئینی طور پر درست نہیں ہے۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کے استعفیٰ کو مسترد کر کے ان کی کابینہ کو بحال کر دیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا، جس کے بعد حمزہ شہباز نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا ۔ جبکہ گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی “غنڈہ گردی” کا نوٹس لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ “جعلی وزیر اعلی کے حلف کا ڈرامہ” “غیر آئینی” طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، چیف سیکرٹری پنجاب نے مطلع کیا کہ حمزہ نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ تاہم عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے نوٹیفکیشن کو “جعلی” قرار دیا ہے۔

گورنر پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گورنر کی حیثیت سے میں کسی غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی اجازت نہیں دے رہا ہوں۔ جس طرح انہوں نے زبردستی اور دھوکہ دہی سے حلف برداری کا ڈرامہ رچایا، اب انہوں نے اس کے لیے جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں