عمران خان صاحب برائے مہربانی اپنے سیاسی مسائل کے حل کیلئے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، اسرائیل کا دورہ کرنیوالی پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی

0
180

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب برائے مہربانی اپنے سیاسی مسائل کے حل کیلئے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا بلکہ پاکستانی امریکی بین المذاہب گروپ نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

انیلہ علی نے سوال اٹھایا کہ کیوں امریکن مسلم اینڈملٹی فیتھ ویمن ایمپاورمنٹ کونسل اور شراکہ اسرائیل گئیں؟ اور ساتھ ہی جواب دیا کہ اسرائیل جانے کا مقصد کتاب اللہ کو ماننے والوں کے درمیان امن قائم کرنا ہے اور حضرت ابراہیم ؑ کے لوگوں کیساتھ رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ اسلام کے مطابق امن کی کوشش کر سکیں۔

انیلہ علی نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ  پاکستانی نژاد امریکن بین المذاہب ہم آہنگی خواتین کا گروپ تھاجس نے اسرائیل کا دورہ کیا ، برائے مہربانی پاکستانی لوگوں کو غلط اطلاعات کی بنیاد پر غافل نہ بنائیں، اپنی سیاسی لڑائی خود لڑیں۔

انیلہ علی نے ایک اور ٹویٹ میں تصویر شیئر کی اور لکھا ہمارا پاکستانی امریکن وفد سعودی عرب، دبئی اور بحرین کے لوگوں سے ملا اور ہم نے اسرائیل اور فلسطین میں امن قائم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ساتھ ہی عمران خان کو مینشن کیا اور کہا سچ جانیں۔

پاکستانی نژاد امریکن خاتون نے اپنے اکاونٹ سے علی زیدی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا عمران خان صاحب کیا میں نے علی زیدی کے ساتھ بھی الحاق کر لیا ہے؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں