باپ کے قاتل دونوں سگے بیٹے نکلے

0
79

لاہور: کاہنہ میں کانسٹیبل عبدالقیوم کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ انویسٹی گیشن لاہور پولیس نے 45 سالہ پولیس کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اس کے دونوں بیٹوں حمزہ اور اسد کو گرفتارکر لیا ہے۔

دونوں سنگدل بیٹوں حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر چار روز قبل اپنے والد کانسٹیبل عبدالقیوم کو سوتے میں سر پر ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مقتول کانسٹیبل عبد نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں ملزم بیٹے اس کی پہلی بیوی سے ہیں۔ کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز میں تعینات تھا جبکہ دونوں بیٹے قتل کی واردات کے بعد اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں