گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 32 افراد جاں بحق ہوئے

0
13

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے  32 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار347 ہوگئی ہے اور ملک بھر میں  کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 924 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 20  ہزار 52 ہو گئی ہے اور پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 92 ہزار 655 ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 845 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 708 ہوگئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 987 ہوگئی ہے-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں