ریلوے نے عید قربان پر ایک اور اضافی ٹرین چلا دی

0
39

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے اضافی رش کے پیشِ نظر پہلے سے چلائی جانے والی چار عید سپیشل ٹرینوں کے علاوہ مزید ایک اور پانچویں عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

 یہ سپیشل ٹرین 5 اگست  کو شام 5 بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی اور ٹنڈوآدم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 7 بجکر 45 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

 پاکستان ریلویز کے تمام ریزرویشن دفاتر عیدالاضحی کے روز بند رہیں گے۔ ریزرویشن دفاتر عید الاضحی کے دوسرے روز دوپہر دو بجے کھل جائیں گے جبکہ تیسرے روزسے اپنے معمول کے اوقات کے مطابق صبح آٹھ بجے سے رات نو بجے تک کام کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں