نیب بل میں 38 ترامیم میں سے 34 ترامیم اپوزیشن نے اپنے لئے مانگیں، سینیٹرفیصل جاوید

0
30

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے بڑا این آر او کیا ہوگا۔ نیب بل میں 38 ترامیم میں سے 34 ترامیم اپوزیشن نے اپنے لئے مانگیں۔ اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بچنے کے لیے یہ سب کچھ کیا ہے۔

یہ وہی این آراو ہے جس کی وزیراعظم عمران خان بات کرتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ کون سا این آر او ہے۔ یہ پہلے ایک دوسرے کو این آر او دیتے رہے اب عمران خان ہیں انہوں نے کبھی انہیں این آر او نہیں دینا۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان کبھی اپنے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپوزیشن کی تجویز کردہ ترامیم ایسی ہی ہیں جیسے عام آدمی کے لیے جیلیں اور ان کے لیے ویلیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں