بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا

0
35

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ژوب اور گرد نواح میں تیز ہواوں اور بارش کا امکان ہے۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت، نوکنڈی اور دالبندین میں زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پنجگور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،خ۔ خضدار اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اوڑمارہ اور جیونی میں زیادہ سے زیادہ 31 جبکہ پسنی اور گوادر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کی گیا۔ زیار ت میں 27 جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور بارکھان اور ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات34 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد گوادر میں 66 فیصد، قلات میں 18 فیصد سبی میں 32 نوکنڈی میں 07 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں