میرا تکذیب نکاح کیس میں کمرہ عدالت میں رو پڑیں، انصاف کی دوہائی

0
308

لاہور: لاہور سیشن کورٹ میں میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اداکارہ میرا کی کمرہ عدالت میں انصاف کے لیے رو رو کر دوہائیاں۔

اداکارہ کمرہ عدالت میں رو رو کر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں اور کہا جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہوں۔ جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں  پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔ عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔ اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر مجھ پرکیسز نہ بنتے تو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنی تھی۔ لیکن کیسز کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار بھاگ گئے۔

اداکارہ میرا نے کہا مجھ پر کیسز کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اگر مجھ پر یہ کیسز نہ ہوتے تو بہت ساری فلمیں سیٹ پر ہوتیں اور انڈسٹری بھی شاید بند نہ ہوتی۔

اداکارہ میرا نے کہا فلم انڈسٹری کے لیے جو فنڈنگ پاکستان میں آنی تھی، جن سرمایہ کاروں نے یہاں پیسہ لگانا تھا  اور جو بزنس کمیونٹی  پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی تھی وہ سب پیچھے ہٹ گئے۔اداکارہ نے کہا فلم کی عکس بندی میں پیار محبت، لو اسٹوری یہ سب دکھایا جاتا ہے لیکن سب جھوٹ ہوتا ہے۔ ہم جب شوٹنگ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں لہذا آپ شوٹنگ کو حقیقی زندگی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے۔ میں دس سال سے کہہ رہی ہوں کہ شوٹنگ کے دوران ہم صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں