مسنگ پرسن کیس، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ شہری کو پیر تک پیش کرنے کا حکم، حساس ادارے کے افسران بھی طلب

0
87

اسلام آباد: مسنگ پرسن کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی عدالت نے لاپتہ شھری حافظ منیب اکرم کو پیر تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تب تک یہ روزانہ پیش ہونگے جب تک شہری بازیاب نہ ہو جائے۔ اگر لاپتہ شہری بازیاب نہ ہوا تو خود عدالت پیش ہو کر ریاست کی ناکامی کی وجہ بتائیں۔ پیر تک عدم بازیابی پر سیکرٹری دفاع، خارجہ، آئی ایس آئی، ایم آئی، اور ایس بی کےسیکٹر کمانڈرز، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ تب تک روزانہ پیش ہونگے جب تک شہری بازیاب نہ ہو جائے۔

۲۰ اگست 2022 کو 29 سالہ محمد منیب اکرم کو اسلام آباد تھانہ نون کے علاقے سے چند سرکاری اہلکاروں نے اغوا کیا تھا اور اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں