لانگ مارچ، چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے کچلنے سے جانبحق

0
189

لاہور: تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ کی کوریج کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر نے چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف کو کچل ڈالا۔ چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے کچلنے سے شہید ہوگئیں۔

صدف طویل عرصہ سے لاہور میں چینل فائیو سے منسلک تھی، اینکرنگ کرنے کے ساتھ رپورٹر بھی تھی اور پنجاب اسمبلی کی بیٹ کرتی تھی۔ ہجوم کی وجہ سے صدف کو دھکا لگا اور وہ کنٹینر کے نیچے آگریں۔ حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنٹینر سے اتر آئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں