بیلٹ کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، باکسر محمد وسیم

0
185

کراچی: پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ کشمیریوں کے نام کرتا ہوں۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل الیمینٹر مقابلے میں کولمبیاکے فائٹر رابر بریرا کو شکست دی تھی۔

الیمینٹر مقابلے میں شرکت کے بعد پروفیشنل باکسر محمدوسیم کراچی پہنچے، جہاں محمد وسیم کےدوست احباب اور فینز نےان کا شاندار استقبال کیا۔

کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ بیلٹ میں کشمیروں کےنام کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کےحالات دیکھ کرافسوس ہوتاہے، کشمیری بھی واریئرزہیں، انڈین فائٹرہمارے رینکنگ میں نہیں، کوئی فائٹ کرناچاہےتو ویلکم کرونگا۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ دوسری بار میں اتنا بڑا ٹائٹل جیتا ہوں، فائٹ کے لئے کافی تیاری کی تھی، فائٹ میں 21 چوٹیں لگیں، اب دسمبر میں دوبارہ کیمپ میں شامل ہونا ہے، رمضان سے پہلے ڈبلیوبی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرو۔

محمد وسیم نے شکوہ کیا کہ یہاں پر باکسر کے لیے کچھ نہیں ہے، مینجمنٹ کھلاڑیوں پر زیادہ پیسے لگاتی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں دن بدن یہ اسپورٹس ختم ہورہا ہے، وزیراعظم خود اسپورٹس مین ہیں انہیں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔ ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان حکومت نے فون تک نہیں کیا، میں سیاستدانوں کے لیے نہیں پاکستان کیلئے کھیلتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم واحد پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابر بریرا کو زیر کیا، اس فتح کے ساتھ ہی محمد وسیم ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل لڑنے کے بھی اہل ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں