وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے احسان صادق کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ستائشی مراسلہ

0
172

کراچی: وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے موجودہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس احسان صادق کو تہنیتی و ستائشی مراسلہ تحریر کیا ہے کہ جب وہ ایف آئی اے میں دو برس یعنی 2018 سے 2022 تعینات تھے تو ان کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈی آئی جی احسان صادق کی تصدیق مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کے بطور سربراہ پاکستان کی نیشنل ایف اے ٹی ایف کمیٹی آپ کی خدمات کا اعتراف کرتی ہوں۔ آپ نے اپنی ایف آئی اے میں تعنیاتی کے دوران بہترین کام کیا اور آپ کے اہم کردار سے دو بڑے چیلنج کے ایکشن پلان جو کہ پوسٹ آبزرویشن پیریڈ رپورٹ کی تیاری اس کے بعد فالو اپ رپورٹس کی تیاری جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ آپ کی ان تھک محنت اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے اکتوبر 2022 میں پاکستان 52 مہینوں بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ آپ کی گراں قدر خدمات اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی کے حوالے سے بھی مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں