دو نجی ایئرلائنوں کا دبئی کے مسافروں کے لئے نئے ہدایت نامے

0
159

کراچی: پاکستان کے دو نجی ایئرلائنوں نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے نئے ہدایت نامے جاری کر دیے ہیں۔ سیرین ایر نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے احکامات کے تناظر میں وہ تمام مسافر جن کے پاسپورٹ پر صرف ان کا سر نیم ( والد کا نام) یا دیا گیا ایک لفظ کا نام درج ہوگا یعنی پورا نام ولدیت کے ساتھ درج نہیں ہوگا ان کو امارتی امیگریشن واپس ڈی پورٹ کر دے گی۔

اسی طرح ایربلو نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کے امارتی قانون کے مطابق وہاں وزٹ ویزہ پر جانے والے مسافروں کے پاس اول تو ریٹرن ٹکٹ ہونا لازمی ہے اور اگر مسافر کے پاس واپسی کا کسی دیگر ایر لائن کا ٹکٹ ہو تو وہ ایر لائن کو چار گھنٹے قبل مطلع کریں تاکہ امارتی امیگریشن کو آگاہ کیا جاسکے اور مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ مذکورہ صورت حال میں وہ فلائٹ کی روانگی سے چار گھنٹے قبل چیک ان کاونٹر پر رپورٹ کریں۔ جن مسافروں کے پاس ان کی ایر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ ہوگا ان کو رعایت حاصل ہوگی اور وہ فلائٹ کی روانگی سے تین گھنٹے قبل رپورٹ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں