محبت کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار

0
165

گوجرانوالہ: پنجاب پولیس نے محبت کاجھانسہ دیکر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی خاتون کو اپنے سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر زیادتی کا مقدمہ درج کروادیتی تھی۔

ایس پی سول لائن رضوان طارق کا کہنا ہے کہ ملزمہ سیٹلائٹ ٹاون میں پھر کسی کے خلاف مقدمہ درج کروانے آئی تو جانچ پڑتال کی گئی۔ خاتون پہلے بھی دو تھانوں میں کیسز کی مدعیہ ہے۔ خاتون مقدمہ درج کرواتی اور گرفتاری کے بعد لاکھوں روپے لیکر عدالت میں بیان دے دیتی تھی۔ خاتون اور ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں