ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا

0
83

لاہور: ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا جس میں شہریار منور، اسد صدیقی اور حمائمہ ملک اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور ہدایت کارہ نے اپنی ایک اور فلم کی تیاری شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کررہی ہوں، ممجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔ ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم ’’انتظار‘‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا بھی اعلان کیا ہے۔ سکینہ سموں کے پرستاروں نے اپنے پیغامات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بیسٹ آف لک، مبارک، اداکارہ کے جواب میں سکینہ سموں نے ازراہ مذاق لکھا کہ شکریہ ماہرہ، تم نے تو آج تک میٹنگ کے لیے وقت نہیں دیا۔ سیف سمیجو نے لکھا کہ مجھے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ عالیہ خان نے سکینہ سموں کو دوسری فلم کی مبارک باد دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں