سرکاری ٹی وی چینل کی سنتھیارچی کے پی ٹی وی جوائن کرنے کی ٹوئٹ، تھوڑی دیر بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

0
85

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا تھا سچ ہوگیا اور
 ‘بیرون ملک سے لوگ پاکستان میں ملازمت کے لیے آئیں گے’۔ 

پاکستان میں رہائش پذیر امریکی فلم میکر اور رائٹر سنتھیا رچی نے پی ٹی وی ورلڈ جوائن کرلیا۔ گزشتہ رات پی ٹی وی نے پہلے سنتھیارچی کی سرکاری ٹی وی پی ٹی وی ورلڈ میں شمولیت کی ٹوئٹ کی۔

 ٹوئٹ کے جواب میں سنتھیارچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی! اور پی ٹی وی کے ٹوئٹر ہینڈل نے 8 بج کر 44 منٹ پر سنتھیارچی کے جواب کو ری ٹوئٹ کیا اور پھر تھوڑی ہی دیر بعد پی ٹی وی کی طرف سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں