نااہل سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ایک بار پھرقانونی محاذ پر شکست ہوئی، سید ناصر حسین شاہ

0
42

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا اہم بیان میں کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ایک بار پھر قانونی محاذ پر شکست ہوئی ہے۔ عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی و قانونی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی ضد نے نہ صرف عدالتوں کا وقت تباہ کیا بلکہ قوم کو بھی پریشان کیا۔ الیکشن کمیشن کے این اے 75  کے فیصلے سے بھی اپوزیشن موقف کی فتح ہوئی۔ اس بات پرخوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ نے بھی آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں سے ملک مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ سلیکٹیڈ حکمرانون نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کو آپس میں لڑانےکی کوشش کی۔ ایوان صدر کی بھی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب صدر مملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کردیں کیوں کہ ان کے جاری کردہ آرڈیننس قانونی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے پارلیمیٹرین پر اعتماد نہیں، اس لئےخفیہ بیلٹنگ کا فیصلہ لینا چاہتی تھی۔ عمران خان کا ہمیشہ امپائر کی انگلی کے اشاروں پر انحصار رہا ہے۔سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر ان کے اراکین آج بھی ناراض ہیں۔ خان صاحب نے تمام صوبوں سے صرف اپنے رشتے داروں اور اے ٹی ایمزکو ٹکٹ دیئے۔ چیف جسٹس پاکستان سے گذارش ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھی ایک صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا، اس کو بھی ٹھیک اپ کیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 226 میں سینٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح تھا پھر بھی خواہشات پر قانون سازی کی کوشش کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں