پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی کورونا ویکسین ‘پاک ویک ‘متعارف کرادی گئی

0
168

اسلام آباد: چین کی مدد سے پاکستان میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین ‘پاک ویک’ کے اسلام آباد میں لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ قدم جو آج اٹھایا گیا ہے یہ کورونا سے بچاؤ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دنیا سمیت کووڈ، پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہر مشکل گھڑی میں کچھ مواقع بھی دستیاب ہوتے ہیں اور ہم نے ان مواقع کا استعمال کرنے کی کوشش کی۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو فیصلے ہم کررہے ہیں وہ آج کے مسئلے کے لیے تو ہماری مدد کریں لیکن یہاں سے ہم جو سیکھ رہے ہیں، جو کمزوریاں ہمیں نظر آرہی ہیں ان کا مستقل حل بھی نکالتے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سے نظام صحت کا اختیار صوبوں کے پاس ہے لیکن اس حوالے سے معلومات نہیں ملتیں کہ کوئی قومی فیصلہ ہوسکے کیونکہ یہ بیماری ملکوں کی سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتی، آمدن، مذہب کو نہیں دیکھتی۔ اچھے فیصلے کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ معلوم ہو کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، نظامِ صحت میں کتنی صلاحیت موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں