پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر کی وزیر خارجہ کے سے الوداعی ملاقات

0
24

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ الوداعی ملاقات ہوئی۔۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ایمبیسڈر علی علی زادہ کی خدمات کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے نوگورنوکاراباخ کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ۔پاکستان، آزربائیجان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، پاکستان اور آزربائیجان کے مابین تجارت، کامرس، اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ خوش آئند ہے۔

 وزیر خارجہ نے ایمبیسڈر علی علی زادہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایمبیسڈر علی علی زادہ نے، نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں