ائیر پورٹس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں اور افسروں کا رشوت لینا معمول، تہلکہ خیز خفیہ ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل

0
144

اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ پر منشیات روکنے پر مامور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں اور افسروں کی رشوت لینے کی تہلکہ خیز خفیہ ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینٹی نارکوٹس اہلکار باتوں میں پیسوں کا مطالبہ کررہا ہے اور بول رہا ہے کہ یہ زیادہ ہے ایک چھوڑ کر جانا پڑے گا جبکہ دوسرا اہلکار رشوت وصول کررہا ہے۔

ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں اور افسروں کا رشوت لینا معمول بن گیا ہے اور ہر مشکل میں ملک کا ساتھ دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ یہ کیا سلوک کرتے ہیں۔

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ (ڈیپارچر اور آریول) پر موجود ہر ایجنسی کا اہلکار بھوکے ننگوں کی طرح ہمیں دیکھتا ہے۔ ایف آئی اے، انٹی نارکوٹکس، کسٹم، پورٹرز، یہاں تک کہ ائرلائین اسٹاف کا بھی بس چلے تو پیسے مانگ لیں۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کی وڈیو وائرل ہوئی تھی اور ایف آئی اے کے افسران خاص طور پر کراچی ایئرپورٹ پر وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ انہیں رقم ادا کریں ورنہ وہ اپنے پاسپورٹ پر “آف لوڈڈ” مہر لگا دیتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں