ملک بھر میں کورونا کی صورتحال

0
13

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 75 ہزار 307 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 184 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632 ، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، اسلام آباد میں 38 ہزار 020، بلوچستان میں 18 ہزار 181، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار  862 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 745 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں