بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے، جام کمال خان

0
65

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور  رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد نہ صرف محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے بلکہ یہاں کی قدیم ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ زندہ اور باشعور  قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا  تحفظ کرتی ہیں۔ بلوچ مصنفین نے اپنی تحریروں میں رواداری، برداشت، تحمل مزاجی، میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں