تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا سے انتقال کرگئے

0
85

نوشہرہ: تحریک انصاف کے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا انتقال کرگئے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں جمشید کاکا خیل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا اور وہ تقریبا پندرہ دنوں سے بیمار تھے۔

میاں جمشید الدین کو طبیعت خراب ہونے پر کلثوم ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ میاں جمشید الدین تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں وزیر ایکسائز رہ چکے ہیں۔ میت کو نوشہرہ پہنچا دیا گیا زیارت کاکا صاحب میں چھ بجے نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں