اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا اور این سی اوسی اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تعلیم اور صحت سے متعلق ملک بھر کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔