جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تحقیقی سوالنامے کا اجراء

0
163

کراچی: سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک تحقیقی سوالنامے کا اجراء کردیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری اداروں کی کارکردگی جانچنے کے کیے ایک مفصل سوالنامے کا ایک بین الاقوامی آن لائن تقریب میں اجراء کیا گیا۔ یہ سوالنامہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور بین الاقوامی ریڈ کراس کے مشترکہ پروجیکٹ میں ہونے والی تحقیق کے نتائج پر مبنی ہے۔

جے ایس ایم یو کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی سربراہ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ اس سواانامے کے ذریعے شہری ادارے اپنی کارکردگی اور ضروریات کا مفصل جائزہ لے سکتے ہیں اور کسی بڑے حادثے کی صورت میں ذیادہ موثر اقدامات کے ذریعے جانی اور مالی نقصانات کو کم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پرجیکٹ کے تحت بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے اور ابھی تک کمشنر کراچی کے تعاون سے شہری اداروں کے لیے تربیتی نشستیں اور ایک بڑے پیمانے پر ہونے والی مشق مکمل کی جا چکی ہے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ جے ایس ایم یو نے اپنے تحقیقی کاموں کو مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے نظریے سے ہم آہنگ رکھا ہے۔ اس پروجیکٹ پر نائجیریا، برازیل اور پاکستان میں تحقیق کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں