کوئلے کے بجائے ہوا اور سولر پینل سے بجلی بنائی جائے، پاکستان فشر فوک فورم

0
103

کراچی: پاکستان فشر فوک فورم نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ میں کہا کہ دنیا میں بھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے ختم کیے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں کوئلے سے بجلی بنائی جارہی ہے جو کہ ماحولیات کیلئے خطرناک ہے جس کی وجہ سے انسانوں سمیت جانداروں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

پریس کلب کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی اور فشر فوک کے رہنمائوں کا خطاب میں کہنا تھا کہ کوئلے کے بجائے ہوا اور سولر پینل سے بجلی بنائی جائے تاکہ اس کا ماحول پر اثر نہ پڑے اور انوائرنمنٹل پلوشن میں اضافہ نہ ہو۔ دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اور کلائمیٹ چینج کی وجہ سے موسمی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں