آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

0
28

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی ظلم وجبر پر بات کی گئی۔ لائن اور کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوج کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جنرل باجوہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے علاقے میں ترقی و سلامتی کیلئے فوج کے کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں