میری بیٹیوں کا سوشل میڈیا میں کوئی اکاؤنٹس نہیں، کرکٹر شاہد آفریدی

0
64

کراچی: بوم بوم شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ میری بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں ہیں ان کے نام سے جعلی اکاوئنٹس بنائے گئے ہیں.

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں بیٹیوں کے حوالے مداحوں سے اپیل کی ہے برائے مہربانی میری بیٹیوں سے منسلک کسی بھی اکاؤنٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا تاہم ان کے نام سے جعلی اکاوئنٹس ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ایک جعلی اکاؤنٹ کو بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا ہے یہ اکاؤنٹ بھی ان کی بیٹی سے منسوب کیا گیا ہے۔

میری بیٹیوں کا سوشل میڈیا میں کوئی اکاؤنٹس نہیں، کرکٹر شاہد آفریدی

واضح رہے شاہد آفریدی ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا جب شعیب ملک نے انھیں سلوٹ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں