سیالکوٹ فیکٹری کے سری لنکن منیجر قتل کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

0
172

اسلام آباد: باوثوق زرائع کے مطابق سیالکوٹ فیکٹری کے سری لنکن مینجر پریانتا کےقتل کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کو بھیج دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ غیر ملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا۔ فیکٹری منیجر پریانتا نے کہا کہ سب مشینیں صاف ہونی چاہیے۔ فیکٹری مینجر نے مشین پر لگے اسٹیکر کو ہٹانے کا کہا۔

رپورٹ میں گرفتار فیکٹری ورکرز کا دعوی ہے کہ اسٹیکر پر مذہبی تحریر تھی۔ بادی النظر میں اسٹیکر کو بہانہ بنا کر ورکر ز نے پریانتا پر حملہ کر دیا۔ ورکرز پہلے ہی منیجرز کے ڈسپلن اور کام لینے پر غصے میں تھے۔ اس سے پہلے کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارپیٹ کا واقعہ صبح گیارہ بجے کے قریب شروع ہوا۔ 11:25 پر پولیس کو اطلاع ملی اور تین پولیس والے موقع پر پہنچے۔ ہجوم ذیادہ اور ٹریفک جام ہونے پر پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی۔ واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔ اب تک 120 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت امن و امان کے اجلاس میں رپورٹ فائنل کی گئی۔ مقتول کی باڈی کا پوسٹ مارٹم کروا کر سری لنکا بھجوایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں