ایف آئی اے کی کاروائی، جعلی سمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

0
122

کراچی: ایف آئی اے نے جعلی سمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سکھر اور گھوٹکی میں جعلی موبائل سِمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا ملازمین بھی جعلی سمز رجسٹریشن کے دھندے میں ملوث پائے گئے ہیں، ملزمان نادرا کے فارمز کا اسکرین شاٹ لے کر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔

عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے، اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع سےکی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں