کوئٹہ کے صحافی اب تھڑوں سے خبریں دیتے ہیں

0
365

تحریر: حمیداللہ شیرانی

آج کسی کام سے کبیر بلڈنگ کی طرف گیا، تو السید ہوٹل کے قریب سڑک کے کنارے موچی کے ساتھ 24 نیوز چینل کوئٹہ کے سینئر کیمرہ مین فتح شاکر بھی وہاں موچی کے قریب تھڑے پر بیٹھے تھے۔ میں نے فتح کے ساتھ حال احوال کرکے پوچھا آپ ادھر کیا کر رہے ہیں؟
فتح نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “اب ہم تھڑوں سے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں میرے استفسار پر اُنہوں نے بتایا کہ دفتر پچھلے 7 مہینوں سے چینل مالک نے بند کردیا ہے۔ باقی ٹیم زیادہ تر دوسرے  چینلز کے دفاتر سے کور کرتے ہیں جبکہ ڈی ایس این جی ڈرائیور سارا دن گرمی میں گاڑی میں موجود ہوتا ہے اور مجھے جہاں سایہ ملتا ہے وہی میرا ٹھکانہ ہوتاہے”۔

یاد رہے ماضی قریب میں کوئٹہ سے چار نیوز چینلز، جس میں 24 نیوز، ڈان نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور وش نیوز کے مالکان نے دفاتر بند کردئیے ہیں اور میڈیا سے منسلک کئی صحافیوں اور ورکرز کو بے روزگار کردیا ہیں۔ بلوچستان میں ہمیشہ سے ہی صحافت کرنا انتہائی مشکل کام رہا ہے دو دہائیوں کے عرصے میں بلوچستان میں اب تک چالیس سے زائد صحافی مختلف واقعات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں