سعودی عرب میں ثقافتی ہنرکے ملک گیر مقابلے میں اڑھائی لاکھ امیدوار شریک

0
51

ریاض: سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام وزارت تعلیم کے تعاون سے ثقافتی ہنر کا ملک گیر مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے میں پورے ملک سے اڑھائی لاکھ کے قریب طلبا اور طالبات، تخلیق کار اور موجد حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے ثقافتی مہارتوں کے مقابلے کے پہلے سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا جسے وزارت ثقافت نے وزارت تعلیم کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ اس مقابلے میں دو لاکھ 47 ہزار طلبا، طالبات اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد کو مخلتف ثقافتی مہارتوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں