خصوصی ایلچی برائے افغانستان ایمبیسڈرکی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
31

اسلام آباد: حال ہی میں تعینات ہونیوالے، پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور   پاکستان نے، مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا جسے آج  دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے ایمبیسڈر محمد صادق کو خصوصی ایلچی برائے افغانستان تقرری پر مبارکباد اور خصوصی ہدایات دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آپ جیسے وسیع تجربہ کے حامل سفارت کار کی اس اہم منصب پر تعیناتی سے پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں