الحدید پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی امتحانی سینٹرز کے سربراہان سے ملاقاتیں

0
80

ملیر: الحدید پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APSMA) کے وفد کی آج نویں، دسویں کے امتحانی سینٹرز میں سے چار اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وفد نے شاہ لطیف بوائز اسکول، پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج،  سٹی گرامر اسکول اور اسمارٹ اسکول کے سربراہان سے ملاقاتیں کی اور امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  تمام اداروں کے سامنے وفد نے اپنا موقف رکھا کہ امتحانی سینٹرز میں نقل نہیں ہونی چاہیئے، امتحانات میں نقل معاشرے کے لئے منشیات کی طرح خطرناک ہے، اپنے عملے پر سخت نظر رکھی جائے، اس سلسلے میں اگر کوئی اسکول مالک یا کوئی بھی شخص آپ پر دباؤ ڈالے تو آپ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بعض جگہ پرچہ دیر سے ملنے کی شکایات تھیں اس پر بھی تعاون کا یقین دلایا گیا کہ پرچہ لیٹ ہونے کی صورت میں مکمل وقت دیا جائے گا تاکہ طلبہ و طالبات کا نقصان نہ ہو، نقل کو روکنے کے حوالے سے تمام سینٹرز کے سربراہان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شکایت موصول ہو تو ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اس پر ایکشن لیں گے۔

اگر علاقے بھر میں کسی بھی امتحانی مرکز میں کوئی شکایت ہو تو آپ ثبوتوں (voice,pics, videos) کے ساتھ ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 03343777385،03323156443,03333029388

ایسوسی ایشن کے وفد میں پپیٹرن ان چیف راؤ صفدر حیات، صدر صہیب شاہد، جنرل سیکریٹری عمیر شاہد، نائب صدر سہیل ہاشمی، فائینینس سیکریٹری خادم کاندھڑو، انفارمیشن سیکریٹری باصر علی خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان عابدی شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں