ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایمپریس مارکیٹ ٹریفک سیکشن کا افتتاح کردیا

0
10

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایمپریس مارکیٹ ٹریفک سیکشن کا افتتاح کیاایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، ایس پی ٹریفک سٹی و دیگر ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ کے موبائل ایمپریس مارکیٹ ٹریفک سیکشن کا افتتا ح کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پولیس کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ٹریفک سیکشن کو ڈی آئی جی ٹریفک نے انتہائی خوبصورت بنوایا ہے جوکہ عوام میں ٹریفک پولیس سے متعلق تاثرمیں بہتری کا باعث بنے گا۔ اس کے ساتھ ایمپریس مارکیٹ ٹریفک سیکشن نہ صرف ٹریفک پولیس کی ٹریفک، روڈ منیجمٹ میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کوجاری کئے جانے والے ٹریفک چالان کی ادائیگی میں بھی عوام کے لئے سہولت کا باعث بنے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں