منہگائی نے غریب عوام کو تباہ و برباد کردیا ہے، محمد زبیر‏

0
43

کراچی: سابق گورنر سندھ لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ‏حماد اظہر نے کہا کہ اگلے سال گروتھ ریٹ 4 فیصد ہوگا اور عمران خان کہتے تھے میرے پاس ٹیم تیار ہے، معیشت کو آسمان پر پہنچادیں گے۔ بجٹ آنے والا ہے، ہمیں یہ نہیں پتا کہ ہمارا وزیر خزانہ کون ہے اور حماد اظہر نے دو دن پہلے دعویٰ کیا کہ معیشت زبردست چل رہی ہے۔ حماد اظہر کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ گروتھ ریٹ 4 فیصد ہوگا اور منہگائی نے غریب عوام کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔ غلط فیصلے آپ کریں، بوجھ غریب عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔ آپ 5.8 فیصد گروتھ ریٹ سے 1.5 پر آگئے ہیں۔  حماد اظہر کے ٹوئٹ اور پریس کانفرنس سے معیشت بہتری کی طرف نہیں جائے گی۔ ان کے تین سالوں میں غربت، منہگائی اوپر اور گروتھ ریٹ نیچے گیا۔ ہم چیختے رہے، ندیم بابر تین سال پیسے بناتا رہا، پھر اسے فارغ کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں