بلوچستان تھینک ٹینک کا قیام عمل میں آگیا

0
226

کوئٹہ: بلوچستان تھینک ٹینک کا قیام عمل میں آگیا اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے۔  صوبے میں تھینک ٹینک کی عدم موجودگی اور ریسرچ سینٹرز  کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے ماہرین اور محققین سے استفادہ نہ کر سکے۔ حکومت تمام پی ایچ ڈی سکالرز پر باقاعدگی سے بہت بڑی رقم خرچ کرتی ہے لہٰذا ضروری ہےکہ وہ بھی اپنی تمام تر توجہ تحقیق پر ہی مرکوز رکھیں.خ۔

گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بی ٹی ٹی این کے قیام سے نہ صرف جدید ریسرچ پر مبنی علم ودانش کو فروغ ملےگا بلکہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی مددورہنمائی ملےگی۔ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں موجود قابل ماہرین اور محققین کے علم وتجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا اشد ضروری ہے.خ اور بعدازاں بیوٹمز یونیورسٹی اور بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع بھی بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق بازئی، بی ٹی ٹی این کے کنسلٹنٹ بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل اور سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان او موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں