وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

0
57

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزرا، تمام سروسز چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں انٹیلیجنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو خطے کی بدلتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات پر گفتگو کی۔ پاکستان پر امن، مستحکم اور خود مختار افغانستان چاہتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا افغانستان میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کسی انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا میں معاونت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری نے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان پر اثرات ڈالے گا اور کوآرڈینیٹڈ پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس سے متعلق سیل بنانے کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں