بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

0
28

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں اموروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں۔ عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے۔ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے۔ محمد نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے۔ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں