خواجہ سراء قتل، نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بند ہونے پر عاشق نے کام تمام کردیا

0
43

تخت بھائی: تخت بھائی میں خوبرو خواجہ سراء کو قتل کردیا گیا۔ نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بند ہونے پر عاشق نے کام تمام کردیا۔ تخت بھائی سرکل پولیس نے مشہور و معروف خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئی ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات کی قتل میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد قیس نے ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ محمد زبیر خان، ایس ایچ ا و تخت بھائی نور محمد خان، ایس ایچ ا و لوند خوڑ ولا یت شاہ خان، تفتیشی انچارج درویش خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو بتایا کہ تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے مقتول سیدیر سید ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات  کی طرف سے درج شدہ ایف آئی آر کی روشنی میں گزشتہ رات تخت بھائی لیبر کالونی کے عقب میں رونماء ہونے والا نا خوشگوار واقعے کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکا مات جاری کئے تھے۔

جس پر تخت بھائی سرکل پو لیس نے 12 گھنٹے کی مسلسل جدو جہد اور پے درپے چھاپوں کے بعد نامزد ملزمان بلال ولد مرزا خان، جان عالم عرف جانے ولد محمد عمر ساکنان سری بہلول تخت بھائی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ تیسرے فرار ہونے والے ملزم کے نام کو صیغہ رازمیں رکھا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزم جان عالم عرف جانے اور مشہور و معروف خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئی کے درمیان کئی سالوں سے دوستی چلی آرہی تھی اور خواجہ سراء اس دوران اپنے عاشق کو نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بھی دیتا تھا کہ اچانک مقتول نے ملزم پر خرچہ بند کیا۔  دونوں کے درمیان چند دن پہلے زبانی تکرار ہوئی تھی جس پر ملزم کو رنج تھا۔ جنہوں نے موقع پاکر کام تمام کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں