اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کار اسنیچرز فیملی کے خلاف بڑی کارروائی، ملازم سمیت ایک خاتون ملزم گرفتار

0
63

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کار اسنیچرز فیملی کے خلاف بڑی کارروائی۔ محکمہ اسپورٹس کے ملازم سمیت دو مرد اور ایک خاتون ملزم گرفتار کو کرلیا۔

 ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم شہاب کے ہمراہ اس کی والدہ امبر عرف شبو ناز اور والدہ کا دوسرا شوہر لیاقت بھی گرفتار اور گرفتار ملزمان سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی 9 قیمتی گاڑیاں اور دو عدد پسٹل برآمد کرلی۔

ملزم شہاب کی والدہ شبو ناز اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں کرائے پر حاصل کرتی اور کار کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی تک لایا جاتا پھر کسی سنسان جگہ پر ملزمان اچانک اسلحہ نکالتے اور کار چھین کر لے جاتے تھے۔ ملزمان چھینی ہوئی گاڑیوں کے رنگین پیپر اسکین کر دیتے تھے۔ کمپیوٹر سے ایڈٹ کر کے رجسٹریشن نمبر تبدیل کر دیتے۔ ملزمان چھینی گئی گاڑیوں کو بینک ڈیفالٹر، فائل مسنگ یا نان کسٹم پیڈ بتا کر کراچی ہی میں مختلف افراد کو فروخت کرتے یا کرائے پر چلانے کے لیے دے دیتے اور اب تک سات مختلف مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کا یہ گروہ اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا اور یہ پہلی مرتبہ قانون کی گرفت میں آیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ برآمد شدہ گاڑیاں ضابطے کی کارروائی کے بعد  اپنے اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں