وزیر اطلاعات سمیت 4 حکومتی رہنمائوں کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

0
63

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، فیصل واوڈا اور صداقت عباسی کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 4 حکومتی رہنمائوں کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس اطہرمن الللہ نے کہا کہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ دبائو میں بنا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بتائیں کون سا بینچ دبائو میں بنا؟، یہ ایک تھیم ہے جس کے تحت ساری چیزیں چل رہی ہیں۔ کیا کوئی ثبوت ہے کہ اپیلوں پر بنچ دبائو میں بنا اور جن کی اپیلیں ہیں کیا انہوں نے اس عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ کیا رانا شمیم نے آپکو یہ درخواست دائر کرنے کا کہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ استدعا ساری یہ ہے کہ رانا شمیم کی ہتک عزت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں