عشرہِ رحمت العالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، وزیرِ اعظم

0
6

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت عشرہِ رحمت العالمین اور بارہ ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور ارسلان خالد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو عشرہِ رحمت العالمین کے حوالے سے بنائے گئے لائحہِ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عشرہِ رحمت العالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روزمرہ زندگی کے  اصولوں کو اجاگر کیا جائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر نازل ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں