کے یو جے کے رکن نصیر احمد انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
72

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن روزنامہ ڈان کے میٹرو ایڈیشن کے انچارج نصیر احمد انتقال کرگئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔

 کے یو جے نے نصیر احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی کراسنگ کے قریب واقع بھٹائی کالونی کی مسجد ابراہیم میں بعد نماز طہر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بلدیہ ٹاون کے قبرستان میں ہوگی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نصیر احمد ایک کہنہ مشق صحافی تھے جو تقریبا 34 سال روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے مرحوم مصلحتوں سے پاک شخص تھے اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد، آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا رہے لیکن اسے بھی شکست دی مرحوم کے صاحبزادے بصیر احمد بھی صحافی اور بول نیوز سے وابستہ ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ نصیر احمد کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہلخانہ کیلئے ہی نہیں کراچی سمیت پورے ملک کی صحافی برادری کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے ان کے اہلخانہ ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں