‏خاتون اول بشریٰ بی بی عُرف پنکی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی

0
383

کراچی: خاتون اول بشریٰ بی بی عُرف پنکی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی۔ بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح رواں سال اکتوبر میں 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی میں ایک تقریب میں انجام پایا تھا، جس میں خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ نکاح کے بعد جوڑے نے عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

اب نوبیاہتا جوڑے کی لاہور میں شادی کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا محمد شیخ نے نیوی بلیو رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دلہن نے خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا۔ اس موقع پر دونوں بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے۔ محمد شیخ کے والد پاکستان میں بزنس مین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں